Sep 24, 2022 03:45 pm
views : 304
Location : domestic place
Karachi- KPK refused to send security to Islamabad, Journalists views over Federal Capitals Security
اسلام
آباد، لانگ مارچ کو روکنے کی حکمت عملی پارہ پارہ، خیبر پختون خوا کی
اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کی مخالفت، وزارت داخلہ سوچ بچار میں
پڑگئی، وفاقی دارالحکومت میں لاکھوں کا مجمع کنٹرول کرنا سوال بن گیا
پاکستان
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے حوالے سے اسلام آباد میں سیکیورٹی
بھیجنے کے معاملے پر وفاق اور خیبر پختون خوا میں ٹھن گئی، خیبر پختون خوا
نے اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے سے صاف انکار کردیا۔
خیبرپختونخوا کے
وزیر شوکت یوسفزئی کے مطابق سیکیورٹی کی زیادہ ضرورت یہاں ہے۔وفاق کو
سیکیورٹی اہلکار نہیں دیں گے، کیا اسلام آباد پر دہشت گردوں کا حملہ ہونے
والا ہے یا کوئی بیرونی طاقت حملہ کررہی ہے۔
ایک سینئر صحافی لیاقت مغل کا کہنا تھا کہ
مہگانئی
کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت
میں انٹری، پنجاب اور کے پی کے کی نفری فراہمی کی مخالفت کے بعد لاکھوں
عوام کے مجمع کو کنٹرول کرنا سوال بن گیا ہے۔
ایک اور صحافی مختار احمد بھائی جی کا کہنا تھا کہ
خیال
رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں چاروں صوبوں سے سیکیورٹی
طلب کی گئی تھی لیکن پنجاب اور خیبرپختونواہ میں وفاقی حکومت کی حکومت نہ
ہونے کی وجہ سے دونوں صوبوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی
ہے۔