Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 25, 2022 08:08 pm views : 317

Location : Different Places

Islamabad- More purported audio clips of govt surface; PTI raises questions over security of PMO
  • Urdu

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیو لیک

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیو لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی کئی آڈیو لیک ہوئی ہیں جن میں مختلف انکشافات کیے گئے ہیں، ایک آڈیو وزیراعظم اور کسی اعلیٰ آفیسر کی ہے، دوسری آڈیو وزیر اعظم ، رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق اور کسی اعلی آفیسر کی ہے جب کہ تیسری آڈیو مریم نواز کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کرائی گئی ایک آڈیو میں مبینہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اعلی آفیسر بتا رہے ہیں کہ ‏مریم صفدر نے بھارت سے اپنے داماد کے لیے پاور پلانٹ منگوانے کے لیے سفارش کی، آدھا پاور پلانٹ انڈیا سے آگیا ہے اور آدھا باقی ہے۔
اعلیٰ آفیسر نے بتایا کہ یہ اہم معاملہ ہے، وزیر اعظم کے رشتہ دار ہونے کے ناطے شور پڑ جائے گا، یہ بات پہلے ای سی سی اور بعدازاں وفاقی کابینہ میں جائے گی تو معاملہ گلے پڑ جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی سے واپسی پر مریم سے خود بات کروں گا۔ اعلیٰ آفیسر نے تجویز دی کہ یہ معاملہ اسحاق ڈار پر چھوڑ دیں وہ کرلیں گے، پہلے بھی ایک گاڑی انہوں نے اس طرح کی تھی۔
اعلیٰ آفیسر نے کہا کہ مریم صاحبہ نے دوسرا کام اتحاد ٹاؤن کے لیے گرڈ اسٹیشن کا کہا ہے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ کام روٹین میں ہوجائے گا سب کرتے ہیں۔
اسی طرح دوسری آڈیو لیک ہوئی جو کہ وفاقی کابینہ کی لگتی ہے جس میں تحریک ارکان کے ‏مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے پر مشاورت کی گئی۔ وائرل آڈیو میں اعظم تارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، خواجہ آصف اور وزیراعظم کے درمیان گفتگو ہوئی ہے۔
اس آڈیو میں ن لیگ کے لیڈرز پی ٹی آئی کے بعض استعفوں کو قبول کرنے پر حکمت عملی ڈسکس کر رہے ہیں۔ اسی طرح تیسری آڈیو بھی سامنے آئی ہے جو کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ میں اس شخص کی بہت احسان مند ہوں جو میری مرضی کی خبر لگواتا ہے اور بند بھی کرواتا ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved