Sep 25, 2022 08:09 pm
views : 303
Location : Domestic Place
Instead of politicians understanding the problems of the common man, media is playing media: Sheikh Rasheed
ضد اور انا چھوڑ کر فوری انتخابات وقت کا تقاضا ہے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے جبکہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے، حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمبگر ثابت ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگر کسی جماعت نے کال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے، لوگوں کےگھروں میں بھوک اور افلاس ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مبتنہ کیا کہ وقت کا تقاضہ ہےکہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، اکتوبر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔