کراچی،
آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی سومرا
برادری کا ہراساں کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، غنڈہ عناصر کی عدم
گرفتاری کا شکوہ، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
کراچی کے
علاقے گلستان جوہر میں واقع راشدی گوٹھ یوسی نو کی سومرا برادری نے جرائم
پیشہ عناصر کی جانب سے گھر پر حملہ کرکے چادر وچار دیواری کا تقدس پامال
کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے
احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر مختلف نعروں پر مشتمل عبارات درج تھیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے
نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کی غنڈہ گردی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔
آزاد امیدوار گل حسن سومرو کا کہنا تھا کہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں آزاد حیثیت میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی پاداش میں ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔
مظاہرے میں شریک احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ
احتجاجی
مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا
ہے کہ انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی
جائے۔