Sep 27, 2022 01:00 pm
views : 290
Location : domestic place
Karachi- Prices of 26 essential commodities have increased in recent weeks, Federal Bureau of Statistics
اسلام آباد، سندھ میں دودھ، آٹا، روٹی سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں نے شہریوں کو رُلا دیا، وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے حالیہ ہفتے چھبیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلو کی قیمتوں میں 1.45 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.52فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 6.42 فیصد اضافہ، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.31فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 2.54 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.54 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں22.47 فیصد، چاول کی قیمتوں میں 1.51 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 1.82 فیصد اور بریڈ کی قیمتوں میں 2.36فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ ہفتے پیاز کی قیمتوں میں 0.46 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 8.15 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.31 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0.99 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.34 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں 0.78 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.82 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ایک شہری صفحیہ خاتون کا کہنا تھا کہ
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
ایک اور شہری علی حیدر کا کہنا تھا کہ