کراچی
میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی، پولیس کے
مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی
کراچی کے علاقے صدر میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس
کے مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی دندان ساز کا ملازم رونلڈ ہلاک ہوگیا
جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئیں۔
پولیس
کے مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ
کردی۔فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔
کلینک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس
نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیا ہے جب کہ اطراف کی
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد مزید حقائق
سامنے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صدر میں غیر ملکیوں پر فائرنگ کے
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور ایڈیشنل
آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔