Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 29, 2022 12:25 pm views : 311

Location : domestic place

Islamabad- Golden Man's Unique Performance in Pakistan's Capital
  • Urdu

اسلام آباد، شہراقتدار میں گولڈن مین کی دھوم، اسلام آباد میں چلتا پھرتا سونے کا مجسمہ، بےروزگار شخص نے روزگار کمانے کیلئے خود کو تماشہ بنالیا

دارلحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے سونے کے مجسمہ کی لائیو پرفارمنس دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں جس نے سر سے لے کر پاؤں تک خود کو گولڈن رنگ میں رنگا ہوا ہے اور وہ واقعی پتھر کا اصل مجسمہ لگتا ہے۔
گولڈن مین جس کا نام محمد وریام ہے ، پاکستان کا دوسرا زندہ مجسمہ ہے جو رزق حلال کمانے اور مشہور ہونے کے شوق میں اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرکے لوگوں سے داد وصول کرتا ہے۔
محمد وریام کا کہنا تھا کہ روزگار کی تلاش میں وہ سیالکوٹ سے اسلام آباد آیا تھا لیکن کوئی نوکری نہیں ملی تو اب وہ ایک زندہ مجسمے کے طور پر کام کرنا شروع ہوگیا ہے۔ محمد وریام گولڈن مین بننے کے لئے اپنے کپڑوں، جوتوں اور ہاتھوں پر گولڈن پینٹ کرتا ہے جبکہ چہرے پر چمکیلی کریم بھی لگاتا ہے۔
محمد وریام کو روزی روٹی کمانے کے ساتھ مشہور ہونے کا بھی بہت شوق ہے اور گولڈن مین بننے کا خیال انہیں ویڈیوز دیکھ کر ہی آیا تھا ، جو ایسا روپ دھارکر ویڈیوز بناتا ہے۔ یوں محمد وریام پاکستان میں گولڈن میں بن گئے اور اب لوگ ان کے ساتھ تصویریں کھینچواتے ہیں بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بناتے ہیں جس سے ان کو بہت خوشی ملتی ہے۔
محمد وریام کے پانچ بچے ہیں۔ ان کے والد وفات پاچکے ہیں۔ محمد وریام اس سے قبل سبزی منڈی میں کام کرتے تھے۔
علاوہ ازیں ، گولڈن مین نے اسلام آباد کے لوگوں کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ لوگ ان کی لائیو پرفارمنس پر کافی خوش ہوتے ہیں ان کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں پیسے بھی دیتے ہیں اور ان پیسوں سے ان کا اچھا گزر بسر ہوجاتا ہے لیکن کچھ لوگ ان پر پانی بھی پھیکنتے ہیں، مذاق بھی اڑاتے ہیں۔
دیکھا جائے تو اکثر غربت لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن محمد وریام  جیسے لوگوں کو دیکھ کر واقعی خوشی ہوتی ہے کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔
محمد وریام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved