Sep 29, 2022 01:00 pm
views : 276
Location : different areas
Karachi- Eid Milad-un-nabi preparations
کراچی، جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،سرکار دو عالمؐ کے یوم ولادت کے پیش نظر شہر بھر کی مساجد ، سرکاری عمارتوں ، گلی ، کوچوں اور سڑکوں پر شاندار چراغاں کا اہتمام کرکے عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے
دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ آقائے دو جہاں ﷺکے یوم ولادت کے موقع پر مختلف شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جبکہ شمع رسالتؐ کے پروانے شب بیداری اور نکالے جانے والے جلوسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔
سرکار دو عالمؐ کے یوم ولادت کے پیش نظر شہر بھر کی مساجد ، سرکاری عمارتوں ، گلی ، کوچوں اور سڑکوں پر شاندار چراغاں کا اہتمام کرکے عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایک حوالے سے ایک شہری محمد مقصود کا کہناتھا کہ
نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں گھروں کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں کو بھی برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے۔ عاشقان رسول کہتے ہیں کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر زندگی بھر یونہی چراغاں کرتے رہیں گے۔
اذان علی کا کہنا تھا کہ
شام ہوتے ہی گلیاں بازار جگمگا اٹھتے ہیں۔ عید میلاد کے حوالے سے کیے گئے چراغاں سے رات کو جہاں بازار جشن کا سماں پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف دن کو بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں اور پھولوں کی سجاوٹ دیدنی ہے۔