اسلام
آباد، کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا،
مظاہرین کہتے ہیں اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک کی طرف جائیں گے
کسان
اتحاد کی جانب سے مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،
مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے اور دھرنا دے دیا۔
چئیرمین
کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہاہے کہ حکومت بات نہیں کرے گی تو کسان
سڑکوں پر ہونگے، کافی دنوں سے حکومت سے بات کر رہے تھے،2 سے 3 ملاقاتیں
وزیراعظم سے ہوئیں۔جب تک مذاکرات نہیں ہونگے ہم نہیں جائیں گے،ابھی تک
وفاقی حکومت میں سے کسی نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں کسان اتحاد کے دھرنے کے باعث شہر میں ٹریفک کا
نظام متاثر ہوگیا۔ کاروباری مرکز بلیو ایریا جانے والے راستے بند ہونے کے
باعث اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
دھرنے میں شامل کسان غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ
اسلام
آباد پولیس نے ریلی کی اطلاع ملنے پر سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر ٹی کراس
روات کو اور اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ انٹر چینجز اور سڑکوں کو بھی
کنٹینرز سے سیل کردیا تھا تاہم پولیس نے ڈی چوک سمیت ریڈ زون کے داخلی
راستے کو کھول دیا تھا اور ٹی کراس پر کسانوں سے مذاکرات کیے گئے تھے۔
کسان محمد نواز کا کہنا تھا کہ
مظاہرین
کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ڈی چوک کی طرف جائیں
گے اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم دھرنے پر ہی رہیں گے۔
دھرنے میں شامل کسان ذوالفقار احمدکا کہنا تھاکہ