Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 30, 2022 12:30 pm views : 355

Location : PID

Islamabad- The motives of the relaxation given to Imran Khan are beyond the understanding of the nation, says Jawaid Latif
  • Urdu

اسلام آباد، عمران خان کو دی گئی ڈھیل کے مقاصد قوم کی سمجھ سے بالاتر ہیں، جاوید لطیف کہتے ہیں خدشہ ہے کہ عمران خان کے دور حکومت کی کوئی ایسی خبر سامنے نہ آجائے کہ قوم سکتے میں آجائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کا معاملہ بہت سنگین ہے، آڈیو لیک سامنے آنے سے عمران خان کی منافقت سامنے آچکی، ریاست کو اس کا سنجیدگی سے نہ صرف نوٹس لینا چاہیے بلکہ جو بنائی گئی کمیٹی ہے اس کو کسی منطقی نتیجے پر پہنچنا چاہیے اور پھر اس کی جانب سے دی گئی تجاویز و فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے، تاکہ اس طرح کے سنگین جرائم کو مستقبل میں دوربارہ ہونے سے روکا جاسکے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم امریکا گئے تو کہا کہ طالبان اور القاعدہ کو ٹریننگ اور تربیت ہم نے دی، ایران گئے تو کہا کہ ہماری سرزمین آپ کی ریاست کے خلاف استعمال ہوئی اور اسمبلی فورم پر کھڑا ہو کر یہ کہا کہ پاکستانیوں کو بھاری رقوم کے عوض غیر ملکیوں کے ہاتھوں فروخت کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو سب سے زیادہ تشویش اس بات پر ہے کہ خدانخواستہ ہمارا نیوکلیئر پاکستان گزشتہ 4 سال ان کے ہاتھوں میں رہا کہیں کسی روز ایسا نہ ہو کوئی ایسی خبر سامنے نہ آجائے کہ جس سے پوری قوم سکتے میں آجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے تھا کہ نواز شریف کی مخالفت میں ہم نے جو بت تراشا، بت بنایا، وہ اتنا طاقتور ہوجائے گا کہ ریاستی اداروں سمیت ریاست کی سلامتی سے کھیل جائے اور ہم دیکھتے رہ جائیں اور یہ ضرورت کب ختم ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ شخص ایک کے بعد دوسرے اداروں میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ کھیلا، ادارے کمزور ہوئے اور کیے گئے لیکن کوئی بتائے گا کہ عمران خان سے ڈیل کے مقاصد سامنے آنے پر قوم اس کے نتائج بھگت رہی ہے لیکن پی ٹی آئی چیئرمین کو دی گئی ڈھیل کے مقاصد کب قوم کے سامنے آئیں گے، سابق وزیراعظم کو دی گئی ڈھیل کے مقاصد آج تک قوم کی سمجھ سے بالا تر ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved