Sep 30, 2022 12:40 pm
views : 334
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan and Japan are important trading partners, says Naveed Qamar
اسلام
آباد، پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ میں تعاون کیلئے
مفاہمتی یادداشت پر دستخط، نوید قمر کہتے ہیں پاکستان اور جاپان اہم تجارتی
شراکت دار ہیں
وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ساتویں
جاپان۔پاکستان جوائنٹ بزنس ڈائیلاگ کے موقع پر اپنے ابتدائی کلمات میں
وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے جاپانی وفد کے رہنما و پارلیمانی نائب وزیر
برائے اقتصادیات ، تجارت اور صنعت ریوجی ستومی کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ مذاکرات پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہے ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ آٹوموبائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، کنسٹرکشن، فنانس
وغیرہ جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی جاپانی فرموں کو پاکستان کا
دورہ کرتے ہوئے دیکھنا ان کیلئے باعث اطمینان ہے۔
اجلاس کے بعد دونوں
فریقین کے درمیان باضابطہ بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی
سیکرٹری برائے تجارت صالح احمد فاروق نے کی۔ اس موقع پر تجارت، زراعت، ماہی
گیری، سرمایہ کاری، انجینئرنگ سیکٹر، توانائی کی کارکردگی، معیارات کی
تعمیر اور تکنیکی تعاون کے شعبے زیر بحث آئے۔
دونوں فریقین نے تجارت سے
متعلق تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید بڑھانے کیلئے دونوں ممالک
کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔