Oct 01, 2022 12:45 pm
views : 293
Location : Ministry of Finance Office
Islamabad- Ishaq Dar slashed the price of petrol by Rs12.63 per litre
اسلام
آباد، اسحقٰ ڈار کا پیٹرول کی قیمت بارہ روپے تریسٹھ پیسے کم کرنے کا
اعلان، وفاقی وزیر خزانہ کہتے ہیں پیٹرول کی نئی قیمت دو سو چوبیس روپے اسی
پیسے ہوگئی
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق
ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کی کم
کیے گئے ہیں اور قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30 پیسے ہو
جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19
پیسے کی کمی ہوئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے سے کم ہو کر 191
روپے 83 پیسے ہو جائے گی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 10 روپے 78 پیسے کمی کے
بعد 186 روپے 50 پیسے ہو جائے گی جبکہ پہلے اس کی قیمت 197 روپے 28 پیسے
تھی۔
وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف سے تفصیل سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
انہوں
نے کہا کہ 30 ستمبر کو پہلی سہ ماہی ختم ہوئی ہے جبکہ میں نے گزشتہ روز
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا تھا، اس کی کچھ تفصیلات
بھی بتانا چاہوں گا۔ستمبر کے مہینے میں 685 ارب روپے کی کلکشن ہوئی ہے،
پہلی سہ ماہی یعنی یکم جولائی سے 30 ستمبر کے درمیان 1635 ارب روپے کا ٹیکس
جمع ہوا ہے جبکہ ہدف 1609 ارب روپے کا تھا، اس طرح ریونیو اہداف حاصل ہوئے
ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مدت کے دوران 84 ارب روپے کے ریفنڈز دیے
گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 62 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے
تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک
مہینے کی توسیع کی جارہی ہے، اب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری
تاریخ 31 اکتوبر 2022 ہوگی، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مہینے
اپنے گوشوارے جمع کروائیں۔