Oct 04, 2022 12:55 pm
views : 316
Location : domestic place
Islamabad- If the government acts maliciously, the whole country will be shut down, Farmers
اسلام آباد، حکومت اور کسانوں کے مابین مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، احتجاج پانچویں روز میں داخل، چیئرمین کسان اتحاد کہتے ہیں اتنی راتیں ہم نے یہاں گزاری ہیں ایک اور سہی،ہم صبح تک انتظار کریں گے
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے تھوڑا وقت دیا جارہا تھا ہم تھوڑے وقت کیلئے نہیں ملیں گے-
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے صبح ہمارامسئلہ حل کریں گےہم صبح تک انتظار کریں گے،اتنی راتیں ہم نے یہاں گزاری ہیں ایک اور سہی-
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا آپ کے مسئلے کے حل کیلئے کام کررہے ہیں،وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے تھوڑا وقت دیا جارہا تھا،ہم نے کہا کہ تھوڑے وقت کیلئے نہیں ملیں گے، وزیراعظم کےکل کےشیڈول میں ہماری ملاقات کےبارےمیں آگاہ کیا جائے گا-
کسان اتحاد کا دھرنا وفاقی دارلحکومت میں خیابان چوک پر کئی روز سے جاری ہےابھی تک ان کے مطالبات نہیں مانے گئے ہیں اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ریڈ زون کی جانب مارچ کریں گے جبکہ خیابان چوک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے خیابان چوک سے ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بھی سیل کیے گئے ہیں-
دوسری جانب گزشتہ پانچ روز سے اپنے مطالبات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کے رویے پر کافی برہم ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا اور کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں ہے، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔