Oct 04, 2022 01:30 pm
views : 286
Location : domestic place
Quetta- Exhibition of Final Theses of Fine Arts students of Balochistan University
کوئٹہ،
بلوچستان یونیورسٹی کے فائن آرٹس طلبا و طالبات کے فائنل تھیسز کی نمائش
کا اہتمام، رنگوں کی مدد سے ایسے شاہکار تخلیق کئے گئے کہ دیکھنے والے دنگ
رہ گئے، بجلی کی مستقل بندش سے متعدد شرکا مایوس
کوئٹہ
میں بلوچستان یونیورسٹی کے فائن آرٹس کے طلبا و طالبات کے فائنل تھیسز کی
نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں مجسموں کے ذریعے معاشرے میں بڑھتے
انتشار، ذہنی اذیت کو واضح کیا گیا۔ رنگوں کی مدد سے ایسے شاہکار تیار کئے
کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
کینوس مختلف رنگو ں کے امتزا ج سے بنائی گئی
حسین اور خوبصورتی تصویریں، معاشرتی برائیوں کی عکاسی کرتی پینٹنگز،
معاشرے میں پھیلتے عدم برداشت پر مبنی مجسمے، آرٹ کے یہ نمونے بلوچستان
یونیورسٹی کے فائن آرٹس کے طلبا و طالبات کے فائنل تھیسس کے ہیں۔
نمائش میں شریک بلوچستان یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طالبعلم راشد علی کا کہنا تھا کہ
نمائش
میں یونیورسٹی کے طلباءو طالبات سمیت آرٹ سے شغف رکھنے والے افراد بھی
شریک ہوئے جن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بڑھتے مسائل کو اپنے تصورات میں
ڈھالنا یقینا مشکل ترین کام ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی کے فائنل ایئر کی طالبہ فاطمہ گلزارا کا کہنا تھا کہ
فائنل تھیسز کے بعد یہ طلباءوطا لبات عملی زندگی میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھتے ہوئے معاشرے کی عکاسی کرینگے۔
نوجوان مصوروں نے کینوس مخلتف موضوعات کی عکاسی کرکے معاشرے کہ ہر پہلوکو ایسے انداز میں اجاگر کیا کہ جیسے رنگوں زبان مل گئی۔