Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 05, 2022 12:25 pm views : 305

Location : Sariab Road

Quetta- Thousands of shopkeepers are unemployed due to Sariab road expansion project
  • Urdu

کوئٹہ، سریاب روڈ توسیعی منصوبے سے ہزاروں دکاندار بیروزگار، گردوغبار سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان کا متاثرین سے اظہار یکجہتی

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے التوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توسیعی منصوبے سے ہزاروں دکاندار بیروزگار، گردوغبار سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
سریاب روڈ پر انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر وہاں موجود متاثرہ دکانداروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین سال گزر جانے کے باوجود مذکورہ شاہراہ کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہونا حکومت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔بغیر کسی منصوبہ بندی کے سریاب روڈ، قمبرانی، مغربی بائی پاس کو اکھاڑا گیا جس سے نہ صرف وہاں کے مکینوں کو دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے دوران چار سے پانچ ہزار دکانوں کو مسمار کیا گیا، تاجر اس انتظار میں ہیں کہ کب سڑک کا کام مکمل ہو اور وہ دوبارہ از سر نو اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ تعجب ہے کہ دکانیں اور گھر مسمار کرکے اب تک حکومت سڑک کی حد کا تعین بھی نہ کرسکی ۔ دکاندار اور علاقہ مکین دکانیں اور گھر بنانے کے کام آغاز کرتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے ۔ آئے روز سڑک کی توسیع کی جارہی ہے جو حیران کن ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ محکمے فورا سڑک کی حدود کا تعین کرکے دکانداروں کو نقشہ فراہم کریں تاکہ وہ از سر نو اپنی دکانیں اور گھر تعمیر کرسکیں ۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved