Oct 05, 2022 04:30 pm
views : 298
Location : domestic place
Islamabad- On the twelfth of Rabi-ul-Awwal, the biggest celebration in the history of Pakistan, Eid Milad-un-Nabi (PBUH) will be celebrated, says PTI Leaders
اسلام
آباد، بارہ ربیع الاول کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن عید میلاد
النبیﷺ منایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کنونشن
سینٹر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں محافل میلاد وقوالی کا انعقاد
ہوگا
پاکستان
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے، پاکستان
تحریک انصاف نے گذشتہ سال بھی عشرہ رحمت العالمین کو منایا تھا اور پورے
ماہ ملک بھر میں جشن بپا تھا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی
آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی
وزیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اگرچہ اب وفاق میں پی ٹی
آئی حکومت میں نہیں لیکن کور کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے زعما اور
عمران خان نے یہ فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ بھی پارٹی سطح پر اور جہاں پر ہماری
صوبائی حکومتیں ہیں خیبرپختونواہ، پنجاب، گلگت بلتستان آزاد جمو وکشمیر
جشن عید میلاد النبی کو پوری عقیدت کےساتھ منایا جائے گا اور اس میں عمران
خان کی طرف سے تمام متعلقہ صوبائی حکومتوں کو اور پارٹی لیڈرشپ کو مرکز کے
لیول پر،یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ اس عشرے میں تسلسل کے ساتھ محافل میلاد
النبی، محافل ذکر، محافل درود، محافل نعت اور سیرت النبی کی مجالس اور
محافل کا انعقاد ہو۔
نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا
مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کو حضور کی شخصیت سے وابستہ رکھنا ہےکیونکہ ہم
یہ سمجھتے ہیں کہ رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ
معاشرے میں نوجوانوں کی اصلاح، ان کے دلوں میں خوف خدا اورمحبت رسول کا
جذبہ موجزن کیا جاسکے۔
اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس
مرتبہ بھی جشن عید النبی بڑے شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اس حوالے سے
نوجوان میں رجحان بڑھتا جارہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، آقا کی تعلیمات
پر عمل پیرا ہونے کیلئے عمران خان نے رحمت العالمین اتھارٹی کا قیام رکھا
تھا۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ نوجوان کو سیرت نبوی ﷺ کی تعلیم دی جاسکے۔