کوئٹہ، ٹی ڈبلیو سی کے زیر اہتمام بے نظیر پارک میں یوگا کلاسز کا باقاعدہ آغاز، بچے، بڑوں اور ضعیف العمر افراد کی شرکت، منتظمین کا پورے بلوچستان میں یوگا کو عام کرنے کے عزم کااظہار
دی ونڈرفل کلب ( ٹی ڈبلیو سی) کوئٹہ چیپٹر کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بے نظیر پارک میں یوگا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوگا تقریب کا افتتاح ٹی ڈبلیو سی کوئٹہ چیپٹر کے صدر میربہادر خان بلوچ نے کیا اس موقع پر دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
منتظمین کے مطابق یوگا تقریب کے انعقاد کا مقصد بلوچستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر میربہادر خان بلوچ کا کہناتھا کہ
بے نظیر پارک میں منعقدہ یوگا کلاسز میں اٹھائیس سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ جن میں بچے، بڑے اور ضعیف العمر لوگ بھی شامل تھے جبکہ یوگا میں شرکت کیلئے کراچی سے بھی ایک خصوصی وفد شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچا۔
یوگا میں شریک شینئر انجینئر خان محمدمیرانی کا کہناتھا کہ
ٹی ڈبلیو سی کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یوگا کو پورے بلوچستان بھر میں فروغ دیا جائے گا۔