Oct 11, 2022 12:45 pm
views : 342
Location : different areas
Karachi- Onion prices increased in City
کراچی، شہر قائد میں پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، پیاز کی فی کلو قیمت ایک سو ساٹھ روپے تک جاپہنچی، عوام پریشان
مہنگائی
کا جن حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے۔ متعلقہ ادارے اشیائے خودنوش کی
قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ
بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں بے لگام ہوتی جارہی ہیں۔
کراچی میں اس وقت پیاز ایک سو ساٹھ روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد عمر کا کہنا تھا کہ
عوام کا کہنا ہے کہ خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔
کھانوں
میں پیاز کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں بھی دگنی کردی گئی ہیں
اور سبزی فروش یہ جواز پیش کررہے ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے پیاز کی پیداوار
متاثر ہوئی ہے جس کے باعث قیمتیں زیادہ ہوئی ہیں۔
ایک اور شہری محمد اسد کا کہنا تھا کہ
کراچی کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے۔