Oct 12, 2022 12:50 pm
views : 402
Location : PID
Islamabad- this month fuel price adjustment will be only 22 paise, Khurram Dastgir says that electricity price will also be reduced gradually.
اسلام آباد، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف بائیس پیسے ہو گی،خرم دستگیر کہتے ہیں بجلی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے
وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے وزیر بجلی خرم
دستگیر خان نے کہا کہ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلیے تحفہ ہے،
دسمبر میں تھرکول سے بجلی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما
تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی، بجلی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔
انہوں
نے کہا کہ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی
ترسیل ممکن ہو گی، دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر
سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا، تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر
صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا.
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز
شریف نے تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ ابتدائی
تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں عوام کو بجلی
کی فراہمی میں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے، جون کے مہینے کیلیے فیول
پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 روپے تھی جو اگست کے بلوں میں شامل کی گئی، رواں
ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔