Oct 12, 2022 03:05 pm
views : 356
Location : IHC
Islamabad- IHC grants bail to PTI Chairman Imran Khan till Oct 18 in prohibited funding case
اسلام
آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
کرلی، عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے
ممنوعہ
فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلئے
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد آباد ہائی کورٹ نے عمران خان
کی حفاظتی ضمانت اٹھارہ اکتوبر تک منظور کرلی۔
دوران سماعت عدالت نے
استفسار کیا کہ خصوصی عدالت ایف آئی اے کی اس درخواست کو کیوں نہیں سن رہی ؟
، جس پر ایڈیشل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتای اکہ فارن ایکسچینج
ریگولیشن کی ایک دفعہ لگی ہوئی ہے، وہ سیشن جج کا بھی اختیار بنتا ہے۔ اس
اسٹیج پر خصوصی عدالت ضمانت کی درخواست سن سکتی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من
اللہ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لیتے ہیں۔ چیف
جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست زیر
التوا رکھتے ہیں، اگر ایشو حل نہ ہوا تو دوبارہ سن لیں گے ۔
بعد ازاں
عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض منگل تک
منظور کرلی اور ایف آئی اے کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے
کہا کہ آپ متعلقہ عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر سکتے ہیں۔عدالت
نے کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ بعد ازاں عمران خان اسلام آباد
ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے۔