Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 15, 2022 06:15 pm views : 350

Location : Bilawal House Media Cell

Karachi- Pakistan to demarche US envoy over Joe Biden's statement on nukes: FM Bilawal Bhutto
  • Urdu

کراچی، جوبائیڈن کا ایٹمی پروگرام پر بیان، امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کا فیصلہ، وزیر خارجہ کہتے ہیں بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکہ تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑے گا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے، اس بیان پر حیرت ہوئی، بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ آرنلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور ڈیمارش دیں گے، سفیر سے تحفظات  پر بات کریں گے اور معاملے پر موقف  لیں گے،  وہ اپنا موقف واضح کریں گے۔
بلاول بھٹو نے زور دیا کہ بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکہ تعلقات پر منفی اثر نہیں  پڑے گا ، امریکی صدر نے  غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیاہوگا، پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پر عزم ہے، ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے، ماضی میں اس نے غلطی سے ایک میزائل بھی فائر کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بائیڈن کا پاکستان سے متعلق بیان   غیر رسمی گفتگو کا حصہ تھا، امریکی صدر نے  پاکستان کے خلاف  بات عوام سے خطاب میں نہیں  کی، بلکہ کسی غیر سرکاری فنڈریزنگ تقریب سے خطاب میں کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنا بخوبی جانتاہے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کی کوشش کررہےہیں، پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے تاحال کوئی خطرہ نہیں ، پابندیاں لگانے والے اور جن پر لگی جاتی ہیں دونوں متاثر ہوتے ہیں، پابندی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی، بائیڈن کے بیان پر قیاس آرائیوں سے گریز کرناچاہیے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved