Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 16, 2022 07:44 pm views : 354

Location : NA 108

Faislamabad- Govt to be '10 times stricter' on PTI's latest long march: Sana
  • Urdu

لانگ مارچ کیلیے 25 مئی والی پالیسی سے دس گنا زیادہ سختی کرینگے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے 25 مئی والی پالیسی سے 10 گنا زیادہ سختی کریں گے کیونکہ کسی کو جتھوں سے حکومت کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لائیں تو ہمیں منظور ہے لیکن لانگ مارچ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات پر حکومت کا دارومدار نہیں ہے، آج الیکشن کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہیں اور تمام ایجنسیوں کو ان احکامات پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ووٹر گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، پولنگ کا عمل شفاف پرامن طریقے سے جاری ہے جبکہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دے رہا ہے، رینجرز اور پولیس سمیت سب اداروں نے اچھا کام کیا ہے جبکہ گنتی کے عمل کو قانون اور ضابطے کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کسی کی انتخابی مہم نہیں چلائی بلکہ میں کسی کی خوشی و غمی میں شریک ہونے گیا تھا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان پر کہوں گا کہ ان سے چول ماری گئی ہے، ہمارے وہ سیاستدان جو اپنی سیاست کے لیے پروپیگنڈا کرتے ہیں تو انہیں بھی محتاط رہنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved