Oct 17, 2022 04:33 pm
views : 335
Location : PID
Islamabad- due to the high cost of electricity, PTI got more votes, says Rana Sanaullah
اسلام
آباد، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ملے، رانا ثنا
اللہ کہتے ہیں ہمارے مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی اور بجلی کی قیمت
بڑھی، یہ مشکل فیصلے دل پر پتھر رکھ کر پاکستان کی خاطر کئے
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، یہ الیکشن صاف
اور شفاف ہوئے جس پر الیکشن کمیشن سب سے زیادہ مبارک باد کا مستحق ہے،
انہیں بھی الیکشن کمیشن نے بہت ذمہ داری سے مینج کیا، کوئی یہ نہیں کہہ
سکتا کہ کل کے الیکشن میں کسی قسم کی جانب داری سے کام لیا گیا۔
انہوں
نے کہا کہ عمران خان نیازی شروع سے جو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف زہریلا اور
ہتک آمیز گھٹیا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتے ہیں، ان کو دوسری بات ان کے
جھوٹے ہونے کا ثبوت ملا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو بہت واضع پیغام دینا
چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کل ملا کر پانچ لاکھ سینتالیس ہزار اور پی ڈی
ایم نے چار لاکھ پچھتر ہزار ووٹ لیے، عمران خان اگر تم یہ چاہتے ہو کہ ہم
پانچ لاکھ سینتالیس ہزار ووٹرز کے فیصلے کو مانیں تو تمہیں چار لاکھ پچھتر
ہزار ووٹرز کی رائے کا بھی احترام کرنا ہوگا۔
رانا ثنا نے کہا کہ جو ووٹ
ن لیگ کو پڑا وہ بھی پاکستان کے شہریوں نے ہی ڈالا، اگر تمہاری نظر میں وہ
سب چور ہیں تو ہماری نظر میں تم بھی ڈاکو ہو، جمہوریت یہ ہی ہے کہ ووٹ کو
عزت دی جائے، ووٹ کو عزت دینے سے مراد ہے کہ ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا
جائے تبدیل نہ کیا جائے، اپنے حق میں پڑنے والے ووٹ کو آپ تسلیم اور مخالف
کو رد کریں یہ جمہوری رویہ نہیں ہے۔