Oct 19, 2022 12:57 pm
views : 339
Location : domestic place
Islamabad- Launch of BISP reflects the vision of Benazir Bhutto, says Shazia Marrie
اسلام
آباد، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مسائل کے باوجود پھر پور کوشش کی کہ
سیلاب متاثرین تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے، شایہ مری کہتی ہیں بی آئی
ایس پی کا آغاز بینظیر بھٹو کے وژن کی عکاسی کرتا ہے
وفاقی
وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری اور وزیر اعظم کے معاون
خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان بھگوڑاہے۔ہمارے نو منتخب
جیالے اپنے علاقوں کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ وزیر
خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی
وجہ سے سیلاب کی تباہی کا کیس لڑا اور دنیا بھرسے وفود پاکستان آئے۔
انہوں
نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے آج تک 65.79 ارب روپے 26
لاکھ 31 ہزار خاندانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر
انکم سپورٹ پروگرام نے مسائل کے باوجود پھر پور کوشش کی کہ سیلاب متاثرین
تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نےکہا کہ حالیہ
ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے دو حلقوں سے انتخاب لڑا اور عمران خان کو
بڑے مارجن سے شکست دی۔ آج عمران خان بتائے کہ جس الیکشن کمیشن کے زیر
نگرانی انہوں نے 6 قومی اور دو صوبائی حلقوں میں الیکشن جیتا، کیا اب بھی
وہ کہیں گے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔ معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا
کہ ہمارے نمائندے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کریں گے
جبکہ عمران خان الیکشن جیت کر بھی ان علاقوں کی نمائندگی نہیں کریں گے۔