لاہور،
شاہدرہ کے رہائشی مقتول نوجوان کے اہلخانہ سراپا احتجاج، قاتلوں کو گرفتار
کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، لواحقین نے پولیس پر خون کا سودا کرنے
کا الزام عائد کردیا
صوبائی
دارالحکومت لاہور میں تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں قتل ہونے والے نوجوان
ارشد علی کے لواحقین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی
مظاہرے میں مقتول کی بیوہ، چھوٹے معصوم بچے اور بھائی کے ہمراہ دیگر لوگ
بھی شریک تھے۔
مظاہرے میں شریک مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جبکہ اس موقع پر نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مقتول کی بیٹی کا کہنا تھا کہ
مظاہرین
نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقتول ارشد علی کے خون کا سودا کرلیا ہے
کیونکہ قتل کی ایف آئی آر ملزمان کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج کی
گئی ہے۔
مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ
لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار انصاف دلوایا جائے۔