Oct 30, 2022 09:20 pm
views : 342
Location : Domestic Place
Muridke- I don't talk to boot polishers , Imran to Shehbaz Sharif
شہباز شریف کو پیغام پہنچایا نہ بوٹ پالش کرنے والوں سے بات کی، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو پیغام پہنچایا ہے کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کریں لیکن شہباز شریف میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔
مریدکے میں لانگ مارچ میں شریک کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے بات کرتا ہوں جن سے ملنے آپ گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر جایا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمھارے پاس ہے کیا بات کرنے کے لیے، اور میں تمھیں کیوں پیغام پہنچاؤں گا، میں نے ان سے بات کی جو تمھیں اشاروں پر چلاتے ہیں اور ان سے بھی یہی کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف پوری دنیا سے تم پیسے مانگ رہے ہو، مجھے پیسے دے دو، قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا سفر کامونکی کی طرف جاری ہے جو کہ کچھ دیر بعد سادھوکی کے مقام پر پہنچے گا۔ کامونکی میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی طرف سے الگ الگ استقبالیہ اسٹیج لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی طرف سے دو ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے۔