Oct 30, 2022 09:23 pm
views : 347
Location : Domestic Place
Imran Khan has announced to end long march’s Sadhoke phase after the tragic death of a female reporter
لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے زد میں آخر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ دھکا لگنے سے کنٹرینر کے نیچے گئیں اور ٹرک ان پر چڑھ گیا۔ حادثے میں ایک شہری بھی شدید زخمی ہے۔
صدر نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اُن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں اور دھکم پیل سے گریز کریں۔ عمران خان نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔a