اسلام آباد، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،خونی مارچ ہے ، مارچ کے اسلام آباد آنے کے کوئی آثار نہیں ہیں،عطاء تارڑ کہتے ہیں یہ لانگ مارچ نہیں گوگی بچا ئو مارچ ہے،یہ این آر او چاہتے ہیں اور اپنی چوریاں چھپانا چاہتے ہیں
وزیر اعظم کے مشیر برائے نارکوٹکس کنٹرول عطاء تارڑ نے کہاہے کہ اب ٹرینڈ بن گیا ادھر بندہ مرے ادھر بڑا چیک لے کر اسکے گھر پہنچ جائیں،کیا چیک سے انسانی جان کے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے ،فیصل واوڈا کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی مارچ کے اسلام آباد آنے کے آثار نہیں اسی لئے تاریخ نہیں دے رہے ،فواد چوہدری نے ایک دوست کو کہا کہ بندے نہیں آئے تو کیا ہوا سیاسی تحریک تو جاری ہے ۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان آپ شام کو لاہور آتے ہیں ، ریسٹ کرتے ہیں اور اگلی دوپہر پھر مارچ پر نکل پڑتے ہیں، عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ، سیف نیازی اسی کیس میں مفرور ہیں،انھوں نے نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا،وہ پشاور میں روپوش ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارا نعرہ تھا ووٹ کو عزت دو اسکا نعرہ ہے مجھے ووٹ لیکر دو ، ہماری تنقید تب ختم ہوئی جب ادارے نے کہا ہم نیوٹرل ہیں،انکے نزدیک نیوٹرل کیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کرپشن کا ریکٹ انکے گھر سے چلتا ہے۔سائفر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سائفر تحقیقات اس لئے ہو رہی ہیں کہ یہ سازش ملک کے خلاف ہوئی،قانونی طور پر سائفر جلسہ میں نہیں لے جا سکتے کیونکہ یہ حساس دستاویز ہے ،سائفر کی گمشدگی پر بھی تحقیقات جاری ہیں،اس معاملہ پر جےآئی ٹی کام کر رہی ہے انشا اللہ جلد رزلٹ ملیں گے۔