Nov 03, 2022 09:06 pm
views : 343
Location : Different places
Wanted to kill Imran Khan as he was misleading people, says shooter
صرف عمران خان کو قتل کرنا چاہتا تھا، ملزم کا اعترافی بیان
چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والے شخص نے عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا، حملہ آور کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں سے پولیس نے ملزم کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
حملہ آور نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے صرف عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔
ملزم نے پولیس حراست میں کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اذان کے دوران ڈیک چلا رہا تھا، انہیں وجوہات کی بناء پر عمران خان کو مارنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ میرے ضمیر نے یہ چیزیں گوارہ نہیں کیں۔
ملزم کے بیان میں تضاد پایا جاتا ہے کیوں کہ ملزم ایک جانب کہتا ہے کہ عمران خان کے قتل کا فیصلہ اچانک کیا اور فائرنگ کردی جب کہ دوسری جانب ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جب لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تب ہی عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنالیا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ فائرنگ کرنے پر کسی حمایت حاصل نہیں، نا وقوعہ کے وقت اس کے ساتھ کوئی موجود تھا۔