Nov 06, 2022 08:00 pm
views : 394
Location : Different Places
Islamabad- PM Shehbaz Sharif to seek 'climate justice' at COP27
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی ، وزیراعظم
وزیراعظم
محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاپ 27 کانفرنس موسمیاتی تبدیلی اور عالمی
حدت کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو نظرانداز کرنا
مجرمانہ غفلت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے
ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ کاپ27 کانفرنس کا مصر میں انعقاد ماحولیاتی
تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف انسانیت کی جنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،
اس وقت پاکستان اور افریقا میں انتہائی موسمی واقعات نے ماحولیاتی تبدیلی
کی عالمگیریت کو ظاہر کیا ہے، اس کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ
غفلت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جی 77 کی صدارت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیں
گے کہ وہ کلائمیٹ فنانسنگ اور نقصانات کے ازالہ کیلئے فنڈ کے طور پر اپنے
وعدہ کو پورا کرے، مالی مدد کے بغیر ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے
متعدد خطرات سے دوچار رہیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم آب و ہوا
کا انصاف مانگ رہے ہیں، حالیہ قدرتی آفات کے بعد ضروریات کے جائزہ سے یہ
بات سامنے آئی کہ قرضوں، توانائی اور خوراک کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی
قیمتوں اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہماریکوششوں میں
رکاوٹ آسکتی ہے، دنیا پاکستان کو کیس سٹڈی سمجھے۔