Nov 06, 2022 08:02 pm
views : 372
Location : Shaukat khanum hospital
Lahore- Former Pakistan PM Imran Khan says ‘long march’ to resume Tuesday
عمران خان کامنگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات
کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اعلان
کیا ہے کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے میرا مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔
انھوں
نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منگل سے وزیرآباد سے مارچ شروع ہوگا، ہمارا
لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے
پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔
انھوں نے کہا شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہے، میں اسے ویلکم کرتا ہوں، مجھے اس ملک میں صاف اور شفاف تحقیقات چاہئیں
انھوں
نے کہا گولی چلانے والے کاانٹرویو ایک دم سے لیک کر دیا جاتا ہے، آئی جی
پنجاب سے پوچھا گیا تو وہ کہتا ہے کہ ویڈیو ہیک ہو گئی، مجھ پر قاتلانہ
حملے کے بعدایک کے بعدایک جھوٹ بولا گیا، پہلے پتا چلنا چاہیے کہ یہ چیزیں
کس نے شروع کیں اور پھر کور اپ کون کر رہا ہے؟
عمران خان نے کہا پاکستان میں خوف پیدا کر دیا گیا ہے، ہم سب کو خوف ختم کر کے بتانا ہے کہ ہم انسان ہیں کوئی بھیڑ بکریاں نہیں۔
پی
ٹی آئی چیئرمین نے اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو کے حوالے سے چیف
جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم کیس ہے، چیف جسٹس
صاحب اس معاملے پر مکمل تحقیقات کریں۔
انھوں نے کہا اعظم سواتی نے رات
فون کر کے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے، وہ مطالبہ کریں گے
کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے، پی ٹی آئی سینیٹرز اور وکلا اعظم سواتی کے
ساتھ سپریم کورٹ کے باہر بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انھیں شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔