Nov 10, 2022 07:56 pm
views : 319
Location : Different places
Islamabad- Arshad Sharif brutally tortured before being shot dead, claims report
ارشد شریف پر تشدد کی
شہادتیں، سپریم کورٹ متحرک کردار ادا کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ارشد شریف
پر تشدد کی مذمت ، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کی
شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں
پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہید ارشد شریف پر قتل سے پہلے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سپریم کورٹ اس پر متحرک کردار ادا کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اور اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیق بھی سپریم کورٹ پر لازم ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی شہادت سمیت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق لازم ہے۔
دوسری جانب ارشد شریف کی اہلیہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد بہت شرم و حیا والے تھے اس ملک سے بھی اس لئے گئے تھے کہ انکو برہنہ کرکے کرنے والا ٹارچر قبول نہیں تھا آپ سب انکے اعضاء کی تصویر مت شئیر کریں شہید اور ہمیں تکلیف مت دیں۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ قتل سے پہلے ارشد شریف کو گاڑی سے اُتار کر 3 گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کی انگلیوں کے ناخن اتارے گئے جبکہ تشدد سے ان کے ہاتھ کی انگلیاں اور پسلیاں بھی توڑی گئیں جبکہ انہیں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں اور یہ غلط شناخت کا نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل ہے ، کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے روز شوٹنگ رینج پر دس امریکی انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ کینیا حکام نے کی جانب سے تفتیش میں بھی تعاون نہیں کیا گیا جبکہ ایک پلان کردہ قتل کو شناخت کی غلطی قرار دے کر رینج پر موجود افراد سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔