Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2022 07:57 pm views : 319

Location : Different places

Wazirabad- PTI long march: Imran Khan says ‘assassination plot prepared in September
  • Urdu

وزیر آباد سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ، عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں انتخابات میں دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی، عمران خان پر حملے کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی، اہم انکشاف

پاکستان تحریک انصاف نے وزیرآباد سے ایک بار پھر لانگ مارچ کا آغاز کردیا، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارچ کی ٹائمنگ خود طے کروں گا کیونکہ مجھے جلدی نہیں، فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز اُسی مقام سے کیا گیا جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی، کنٹینر پر پارٹی کے مرکزی قائدین جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے ہی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے اور وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
پنجاب پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر لانگ مارچ کی سیکیورٹی انتہائی سخت کی ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی قائدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرکزی کنٹرینر پر سوار کرنے کے لیے چند لوگوں کا انتخاب کریں۔
لانگ مارچ کے آغاز پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی سربراہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے پر ایکشن لیں کیونکہ قوم کی امیدیں اب اُن سے ہی وابستہ ہین، جب سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں مل رہا اور اُس کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لاکر یکساں ماحول کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے، یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنے کی کوشش میں ہمیشہ ناکام ہوں گے۔
اب واضح ہو گیا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کیا گیا،عمران خان کون تھا جس نے ارشد شریف پر تشدد کیا، کسے اتنا غصہ تھا، مجھے معلوم ہے کہ ارشد شریف کو قتل کی دھمکیاں کون دے رہا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدہ کو نہیں مل رہی تو ویڈیو ٹی وی اینکر کے پاس کہاں سے آئی؟
عمران خان مارچ کی قیادت کیلئے 2 ہفتے بعد زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے ،عمران خان کی مشاورت کا سلسلہ زمان پارک سے جاری رہے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں انکشاف کیا حملہ آوور ایک سے زیادہ تھے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سیئنر قائدین کا زمان پارک میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے ابتدائی فرانزک رپورٹ پیش کر دی۔
 عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ابتدائی فرانزک رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ حملہ آوور دو سے زائد تھے اوریہ بیانیہ دم توڑ چکا کہ حملہ آور مذہبی جنونی تھا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved