Nov 10, 2022 08:00 pm
views : 2168
Location : Sher Shah market
Karachi- Fire breaks out at Karachi's Shershah scrap market
کراچی کی شیر شاہ کباڑی بازار میں 20 دکانیں جل گئیں، فائر فائٹر زخمی ، 10 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا
شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ، کباڑی بازار میں آگ لگنے سے 20 سے زائد دکانیں جل گئیں۔جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
آگ لگتے ہی پولیس کباڑی مارکیٹ پہنچ گئی جس نے وہاں سے عام لوگوں کو باہر نکالا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 10 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث دکانوں کی دیواریں گر گئیں ، آگ بجھانے کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے سے 35 سالہ فائر فائٹر محمد اکرم ولد محمد سلیم زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی کباڑ مارکیٹ ہے لیکن کوئی سہولت نہیں۔
دکانداروں نے بتایا کہ آگ گاڑیوں کے پرانے اسپئر پارٹس کی دوکانوں میں لگی،ایک درجن سے زائد دوکانیں جل چکی تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کررہے ہیں،تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، واقعے میں کافی مالی نقصان ہوا ہے،آگ بجھنے ہے بعد یہاں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔