Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 12, 2022 02:45 pm views : 339

Karachi- Street crime increased in Karachi after floods: AIG Odho
  • Urdu

مقابلے میں مارا گیا ایک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا ، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو 

گلبرگ بلاک 12 پولیس مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت،ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ،مقابلے میں مارا گیا ایک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا ،ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو  نے  کراچی پولیس آفس میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ گلبرگ میں مارے جانے والے ملزمان  انتہائی مطلوب تھےپولیس ان ملزمان کے تعاقب میں لگی ہوئی تھی ‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کراچی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی اس موقع گاڑی میں موجود ملزم ڈرائیور فرار ہو گیا،گھر والے افراد جنہیں یرغمال بنائے رکھاتھا ان پر پولیس نے آنچ آنے نہیں دی۔جو اہلکار مقابلے میں شامل تھے انکےلیے 5 لاکھ کا انعام دیا جائے گا۔مقابلے میں مارے گئے ملزم کو بابا چور کراچی کہا جائے تو کم نہیں ہوگا۔ ہلاک ملزم یاسین سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا۔رمیز اور امداد نامی مارے گئے ملزم بھی پولیس کو مطلوب تھے۔53 سے زائد مقدمات کی تفصیلات ابھی تک پولیس کو ملی ہے۔یہ ملزمان گاڑی چوری ، گھروں میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
غلام یاسین بھیو پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی،بھاری انعام غلام یاسین بھایو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا،ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں،ملزم کے خلاف کارلفٹنگ اسنیچنگ، ڈکیتی پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے،ملزم کے خلاف دہشتگردی فراڈ غیرقانونی اسلحے کے مقدمات بھی تھے ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے،گلشن اقبال میں 9 شارع فیصل میں 8 عزیزبھٹی میں 8 مقدمات درج تھے،گلستان جوہر میں 6 سچل میں 4 بہادرآباد میں 3 مقدمات درج تھے ملزم کیخلاف سکھر اے سیکشن میں 2 سہراب گوٹھ میں 2 مقدمات درج تھے،نیوٹاون میں 2 اے وی ایل سی اور سی ٹی ڈی میں ایک ایک مقدمہ تھا،گلبرگ، ڈیفنس لیاقت آباد تیموریہ نارتھ ناظم آباد میں ایک ایک مقدمہ تھا،شارع نورجہاں اور مبینہ ٹاون تھانے میں بھی ایک ایک مقدمہ درج تھا،ملزمان گلبرگ میں ڈکیتی کے کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا،مقابلے میں غلام یاسین بھیو کے مذید دو ساتھی بھی مارے گئے،ملزمان نے خاتون اور مرد کو بھی یرغمال بنایا تھا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved