Nov 14, 2022 06:37 pm
views : 332
Location : Foreign office
Islamabad- Pakistan strongly condemns terrorist attack in Istanbul
استنبول میں دھماکا : حکومت
پاکستان کا ردعمل آگیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قیمتی جانوں کے
ضیاع پر افسوس ہے ، پاکستان استنبول میں گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت
کرتا ہے
پاکستان کی جانب سے استنبول میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے دھماکے پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان استنبول میں گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کےعوام کےساتھ کھڑاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترک عوام اپنے وطن کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔