دفاعی نمائش کا دوسرا روز، 64 ممالک اپنی مصنوعات کیساتھ شریک ، ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسرے روز بھی شایان شان طریقے سے جاری ہے۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے گیارہویں ایڈیشن کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد جاری ہے۔
دفاعی نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین جبکہ 64 ممالک کے 285 وفود شرکت کر رہے ہیں، جس میں آسٹریا، رومانیہ، ہنگری سمیت اہم ممالک پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔
نمائش کے لئے رکھے گئے پاکستان کے دفاعی مصنوعات میں شرکا نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے، الخالد ٹینک،جے ایف 17 تھنڈر، اینٹی کروز حربہ میزائل سمیت جدید اسلحہ شرکا کی توجہ کا مرکز ہے۔
ایکسپو سینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں، ایک مار کی کشمیر کے نام سے منسوب ہے۔
ایکسپو سینٹر میں ملکی و غیرملکی دفاعی ساز و سامان اور مصنوعات رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دفاعی نمائش 18 نومبر تک جاری رہے گی۔