افغانستان کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں ، سابق وزیراعظم
عمران
خان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے دہشتگردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے ،
آج افغانستان میں وہ حکومت ہے جو پاکستان کے خلاف نہیں ہیں ، ان سے ہمارے
تعلقات اچھے ہونے چاہئیں ، اصولا وہاں سے دہشتگردی نہیں ہونی چاہیے ، اس
حکومت کے پاس کچھ کرنے کی سوچ ہی نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے
گوجر خان اور چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا ایک جہاد اور
عبادت ہے، کل اعلان کروں گا کہ راولپنڈی کب پہنچوں گا۔
میں اپنے مارچ
میں جاگی ہوئی اور باشعور قوم دیکھ رہا ہوں، یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھ چکے ہیں
کہ ہمارا مقصد کیا ہے، مقصد واضح ہے کہ 1947 میں جو آزادی ملی تھی اب وہ
حقیقی معنوں میں آزادی ملے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آذادی وہ ہوتی
ہے کہ اس قوم کے فیصلے کوئی بھی بیرونی طاقت یا سپرپاور نہیں کرتی بلکہ اس
کے فیصلے اس کے ملک میں ہوں۔