دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع
پر سی ویو پر پیشہ ورانہ عسکری مہارت کا شاندار مظاہرہ ، پاک بحریہ کے
اسپیشل سروس گروپ نے ٹرائی سروسز فری فال جمپ کا مظاہرہ کیا ، پاک فضائیہ
کے پائلٹس نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا
کراچی
میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کے دوران نشان پاکستان سی ویو پر کراچی شو منعقد
کیا گیا جس میں پاکستان نیوی اور ائیر فورس کے طیاروں نے فلائنگ مارچ کا
جبکہ نیوی کی طرف سے مختلف ڈرلز اور فری فال کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
دفاعی
نمائش آئیڈیازکی مناسبت سے سی ویو کراچی پر ایئرشو کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ
کیا جبکہ پاک بحریہ کے سی کنگ،زولونائنراورایلوٹ ہیلی کاپٹرز نے پیشہ ورانہ
صلاحیت ،سی 130طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ کا شاندار
مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کے
تسلسل میں نشان پاکستان سی ویو نشان پاکستان پر جمعرات کی شام ائیر شو کا
انعقاد کیا گیا، پاکستان نیوی میرینز کی جانب سے اسپیشل گن ڈرل کا
شاندارمظاہرہ کیا گیا،جس کے دوران پیشہ ورانہ مظٓاہرہ پیش کرنے والے میرینز
نے بھاری بھرکم ہتھیاروں کومختلف زاویوں کے دوران انتہائی برق رفتاری سے
ساتھ موجود دیگرمیرینز کو منتقل کیا جبکہ ایک موقع پربیک وقت دوگنزکو دائرے
کی شکل میں مہارت سے گھمانے کا مظاہرہ بھی کیا،جس کو حاضرین کی جانب بڑی
پذیرائی ملی۔
پا ک بحریہ کے میرینز اور اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد
دہشت گردی کے خصوصی مظاہرے کے دوران پیشہ ورانہ تربیت کا زبردست مظاہرہ کیا
گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈیمو ،فلائی پاسٹ
،ٹرائی سروسز اسٹیٹک اور فری فال پیر اجمپ ،بیچ اسالٹ سمیت دیگر مظاہرے بھی
دکھائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تھے جبکہ
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبھی ائیرشو میں شرکت کی۔
تینوں مسلح افواج کے
اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں بری ،بحری اور
فضائی اثاثوں سی کنگ ،زولو بوٹس ،اسپیڈ بوٹس اور ہورکرافٹ نے حصہ لیا
،مظاہرے کے دوران کمانڈوز سی کنگ ہیلی کاپٹرز سے رسوں کی مدد سے ساحل پر
اترے۔
ائیر شو کے دوران پاک بحریہ کے سی کنگ ،ایلوٹ اور زولو نائنر ہیلی
کاپٹر ز کی پیشہ ورانہ تربیت کے مظاہرے کو بھی شائقین کی جانب سے سراہا
گیا، سی ویو پر ائیر شو کو شہریوں کی جانب سے انتہائی یادگار قراردیا گیا۔
پاک
بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ نے ٹرائی سروسز فری فال جمپ کا مظاہرہ کیا ،جس
کے دوران سولہ پیراٹروپرز سی 130طیارے سے 12ہزارفٹ کی بلندی سے ساحل پر سبز
ہلال پرچم سمیت دیگر جھنڈوں کے ہمراہ اترے، فری فال جمپرز نے سبزہلالی
پرچم مہمان خصوصی سید مراد علی شاہ کو پیش کیا۔