Nov 19, 2022 02:25 pm
views : 342
Location : Sindh high court
Karachi-
SHC directs ECP to release new schedule for LG polls
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی،
حیدر آباد میں جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کا حکم ، عدالت نے جماعت اسلامی
اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ،سندھ حکومت کو الیکشن کمیشن
کو تمام سیکیورٹی اور سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدر آباد میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت
نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد از جلد شیڈول جاری کرنے کی
ہدایت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو الیکشن کیلیے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات
فراہم کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور
سندھ حکومت کو الیکشن کمیشن کو تمام سیکیورٹی اور سہولتیں فراہم کرنے کی
ہدایت کی ہے۔
ایم کیو ایم نے فوری بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخواست بھی
دائر کر رکھی ہے اور اس کا موقف ہے کہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک
الیکشن کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے
مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں تاہم پہلے سندھ
میں طوفانی بارشوں کے بعد یہ الیکشن دو بار ملتوی کیے گئے بعد ازاں سندھ
حکومت نے متعدد بار اس کے التوا کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔
الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو 22 نومبر کو سنایا جائے گا۔