Nov 19, 2022 02:30 pm
views : 338
Location : Margalla hills
Islamabad- Margalla hills: Saidpur on high alert after three leopards enter village
مارگلہ ہلز سے ملحقہ گاؤں
میں 3 تیندوے گھس آئے، مکین خوف میں مبتلا ، مارگلہ کی پہاڑیوں میں خونخوار
جانوروں کی موجودگی پر لوگ خوف زدہ، پولیس تعینات ، پولیس کی سید پور کے
مکینوں سے پرسکون رہنے کی اپیل
دارالحکومت
اسلام آباد کے مارگلہ ہلز سے ملحقہ سیدپور گاؤں میں تین تیندوے گھس آئے
جس سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا
کہنا ہے کہ پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی، محکمہ
وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوں کی موجودگی پر گاؤں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔
گاؤں کی مساجد سے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے اعلانات کیے گئے۔
وائلڈ
لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں تاکہ تیندوے واپس
جنگل میں جا سکیں، عمومی طور پر تیندوے انسانوں پر حملہ آور نہیں ہوتے۔
بورڈ نے مزید کہا کہ زیادہ لوگ دیکھ کر یا چیخنے چلانے پر تیندوا گھبراہٹ میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔
اسلام
آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سید پور کے رہائشیوں سے پر سکون رہنے کی گزارش
ہے، وائلڈ لائف اہلکار سے مل کر علاقہ محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔