Nov 20, 2022 06:53 pm
views : 339
Location : Different Places
Islamabad- COP27 , PM Shehbaz lauds historic ‘loss and damage’ fund as 'first pivotal step’ to climate justice
کلائمٹ چینج سے متاثر ممالک کے لیے فنڈ کا قیام، وزیر اعظم کا خیر مقدم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوپ 27 میں ازالہ جاتی فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوپ 27 میں ازالہ جاتی فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔
موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت عالمی فنڈ قائم کر دیا گیا۔
’’ڈیمیج اینڈ لاس‘‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے۔ ’’کاپ ۔27‘‘ نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی۔
’’ڈیمیج اینڈ لاس‘‘ فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی۔
واضح رہے کہ ’’کاپ-27‘‘ کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا، کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا۔