Nov 20, 2022 06:58 pm
views : 374
Location : Different Places
Islamabad- Govt starts tightening noose around Farah Gogi in Toshakhana watch case
توشہ خانہ کیس؛ فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی۔
فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں، حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔
دوسری جانب فرحت شہزادی کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فرحت پر جھوٹے الزامات پر عمر فاروق ظہور اور شاہزیب خانزادہ کے خلاف پانچ ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جائے گا۔