کوئٹہ سریاب روڈ کی تعمیر
مکمل نہ ہوسکی ، شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ
سریاب روڈ سے گزرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترقی
کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےصوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر
خستہ حال سڑک نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا ہے تین سالوں سے سریاب
روڈ توسیع کے نام پر سڑک کے اکثر جگہوں کواکھاڑ پکاڑ کر چھوڑ دیا گیا
ہے،شہری کہتے ہیں کہ سریاب روڈ کی تعمیر کچھوے کی دوڑ ہے۔
کوئٹہ کے
سریاب روڈ کی تعمیر کی تکمیل 8ماہ میں مکمل کرنا تھا لیکن تین سال گذرگئے
سٹرک کی تعمیرممکل نہ ہوسکی،جس کے باعث سریاب کے مکین اور راہگیرااذیت سے
گذررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ سے گزرنا کسی عذاب سے کم
نہیں ہے، ٹریفک کے اژدہام کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،
دوسری جانب کوئٹہ کراچی لنک روڈ کا افتتاح تین مرتبہ ہونے کے باوجود پایہ
تکمیل تک نہ پہنچاشہریوں نے سریاب روڈ توسیعی منصوبے میں سست روی پر افسوس
کا اظہار کیا ہے۔
سست روی کا شکارشاہراہ کے تعمیری ملبےسے اٹھنے والی
مٹی اور دھول سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،
علاقہ مکینوں نےمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑککی تعمیر
کا کام مکمل کرکے انہیں اذیت سے نکالا جائے۔