Nov 23, 2022 12:24 pm
views : 363
Location : Domestic place
Karachi- ECP announces to hold local bodies elections in Karachi and Hyderabad on Jan 15
کراچی میں بلدیاتی انتخابات
کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15
جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق
محفوظ فیصلہ سنا دیا
الیکشن
کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پانچ رکنی کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مخفوط فیصلہ سنادیا ہے ، الیکشن کمیشن کی
جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی
انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے،وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ
کرنے والے اہلکار مہیا کریں جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سکیورٹی
اہلکار تعینات کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی اور
حیدر آباد میں بلدیاتی اتنخابات کے انعقاد سے متعلق پیپلز پارٹی، جماعت
اسلامی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد 17
نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا۔
اپنے فیصلے میں
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے
کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری
کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات ہونے تھے
تاہم سندھ حکومت نے سیلاب کو بنیاد بناکر انتخابات دو سے تین بار ملتوی
کرانے کی درخواستیں دیں جو منظور ہوتی رہیں تاہم اس بار الیکشن کمیشن نے
درخواستیں مسترد کردیں۔