Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 24, 2022 12:40 pm views : 350

Location : Domestic Place

Islamabad- Public health in Pakistan need to be improved: Seminar held
  • Urdu

اسلام آباد میں او آئی سی کے تعاون سے صحت عامہ سے متعلق سیمینار کا انعقاد ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت ، طبی ماہرین، طلبا اور دیگر اہم شخصیات کی سیمینار میں شرکت

اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں قائمہ کمیٹی (کامسٹیک) اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد سمیت مختلف اداروں کے تعاون سے کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ’’پاکستان میں صحت عامہ کی بہتری کے لئےچلینجز اور مواقع" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار  کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار میں پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ پلیتھا مہیپالا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب سے وائس چانسلر ہیلتھ سائنسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان، اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر ایمبیسیڈر(ر) ڈاکٹر رضا محمد، طبی ماہرین، طلبا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ وائس چانسلر ہیلتھ سائنسز اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر شہزاد علی خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سماجی شعبہ کی جانب توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالرشید، عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا، ڈاکٹر ظفر مرزا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں پاکستان کی آگے بڑھنے کی بہتر صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے پاس باصلاحیت ورک فورس اور اعلی تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے کہا کہ پاکستان کا صحت سہولت پروگرام ایک بہتر پروگرام ہے۔
تقریب کے اختتام پر ایک پینل مباحثے کا بھی اہتمام ہوا جس میں ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین کا کہنا تھا  کہ ملک میں صحت کے شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے سپلائی چین منیجمنٹ کی ضرورت ہے، بعض ادویات کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے، کئی سرجیکل آئیٹمز میں کوئی کوالٹی کنٹرول نہیں، اسےبہتر بنایا جانا چاہیے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved