اسلام آباد میں سپریم کورٹ
کے باہرپاکستان تحریکِ اِنصاف کے سینیٹرز اور رہنماؤں کی جانب سے احتجاج
،سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے قائد کیساتھ حقیقی آزادی
کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گی ،فیصل شہزاد
اسلام
آباد میں سپریم کورٹ کے باہرپاکستان تحریکِ اِنصاف کے سینیٹرز اور رہنماؤں
کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں سینیٹر فیصل جاوید، اعظم خان سواتی،
شہزاد وسیم، شبلی فراز اور دیگر قائدین نے شرکت کی ، مظاہرین نے ارشد
شریف شہید، اعظم سواتی اور چئیرمین عمران خان کو اِنصاف دو کے نعرے لگائے۔
اس
موقع پر سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فیصلہ کر چکی ہے
کہ انکا قائد عمران خان ہے اور 26 نومبر کو فیصلہ ہونے جا رہا ہے کہ پوری
قوم اپنے قائد کیساتھ حقیقی آزادی کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گی۔
سینیٹر
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا
مقدمہ پڑا ہوتا ہے، امپورٹڈ حکومت نے مقدمے بنا کر ہمیں اتنا بڑا دہشت گرد
بنا دیا ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنا دیا، عمران خان پر ابھی بھی مقدمات درج ہیں.
پی
ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ
پڑا ہوتا ہے، ملک میں معاشی استحکام تب ہی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے برے حالات ہیں، معیشت گر گئی ہے، شفاف انتخابات کی جانب جلد جائیں گے، پرامن احتجاج ہوگا۔