Nov 26, 2022 02:33 pm
views : 341
Location : national press club
Islamabad- Federal youth parliament advisory board press conference
قرضوں اور عطیات سے ملک نہیں
چلائے جا سکتے ، فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے
بچانا ہمارا بڑا مقصد ہے،اس حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرینگے
فیڈرل
یوتھ پارلیمنٹ ایڈوائزی بورڈ کے سربراہ اور چیئرمین ریفارم پارٹی مزکر شاہ
خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بزنس اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا
نوجوان 75 برس بعدآج بھی روزگار کیلئے دھکے کھا رہا ہے
نیشنل پریس کلب
اسلام آباد میں فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے زیراہتمام پریس کانفرنس کرتے ہوئے
چیئرمین ریفارم پارٹی مزکر شاہ خان کا کہنا تھا کہ قرضوں اور عطیات سے
ملک نہیں چلائے جا سکتے،ہمیں خود کو ایک خود دار قوم بنانا ہوگا،اور اس
کیلئے ہمیں ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانا ہوگا
، اس موقع پر فیڈرل
یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین جواد زمان خان نے کہا کہ فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے
قیام کا مقصد نوجوانوں کو قانون سازی سے آگاہی فراہم کرنا ہے، ہماری پارٹی
خواتین ،معذور اور ٹرانس جینڈرز کو فری ممبر شپ دے رہی ہے، نوجوانوں کو
منشیات سے بچانا ہمارا بڑا مقصد ہے،اس حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی
کرینگے، ہم نے اپنے قابل نوجوان ڈاکٹر ز، انجینئرز کو سہولیات فراہم
کرکیملک سے باہر جانے سے روکنا ہوگا تاکہ انکی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ
حاصل کیا جا سکے،صدر ایف وائے پی ابرار خلجی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا
میں شاندار پزیرائی کے بعد اگلے ماہ سے پورے ملک میں رکنیت سازی کا عمل
شروع کر رہے ہیں جسکا آغاز دسمبر میں اسلام آباد سے ہوگا اور اسکے
بعدفروری میں پنجاب،اپریل میں سندھ جون میں بلوچستان اور اسکے بعدگلگت
بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا، امید ہے کے کی کی طرح ملک کے دیگر
علاقوں سے بھی اچھا ریسپانس آئے گا۔