Nov 29, 2022 04:59 pm
views : 348
Location : Different places
Islamabad- Gen Bajwa pays farewell visits to president, PM
صدر مملکت اور وزیراعظم سے
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں ، صدر مملکت نے جنرل قمر
جاوید باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، وزیراعظم کی جانب سے آرمی
چیف کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع
کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے نیک
تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر مملکت سے ملاقات کے بعد آرمی چیف وزیراعظم شہباز
شریف سے بھی الوداعی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے آرمی
چیف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے
آرمی چیف کے لیے کمان تبدیلی کی خصوصی تقریب کل 29 نومبر بروز منگل صبح 9
بجے منعقد ہو گی۔ تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کی
کمان سنبھالیں گے۔
ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ
خصوصی تقریب میں پاک فوج کی کمان نئےآرمی چیف کے حوالے کریں گے۔ اس موقع پر
تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول اور فوجی افسران تقریب میں شریک
ہوں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزرا، سفارتکار ، اعلیٰ شخصیات اور صحافی بھی
تقریب میں مدعو کیے گئے ہیں۔اس موقع پر نئے آرمی چیف کو سلامی پیش کی جائے
گی۔
اس سے قبل خلیجی اخبار کو انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر
سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، ملکی سیاست میں کردار کی وجہ سے
فوج کو ہمیشہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا
کہ پاکستان کے مشرقی وسطی، خلیجی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔