Nov 30, 2022 12:50 pm
views : 338
Location : Different places
Islamabad- Hina Rabbani Khar, Afghan FM hold political talks, bilateral issues
پاکستانی وزیر مملکت برائے
امورخارجہ حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا ، حنا
ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی ،
افغان نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا
پاکستانی وزیر مملکت برائے امورخارجہ حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا ہے۔
ذرائع
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں
وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون
خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔
افغانستان میں طالبان
حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا
دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت
ہوگی۔
کابل ائیرپورٹ پرافغان نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔
پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی کابل ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
افغان عبوری حکومت سےدوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پرگفتگو ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عوامی روابط اورعلاقائی سلامتی سےمتعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ترجمان نے کہاکہ حناربانی کھرکی قیادت میں پاکستانی وفد امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔
دس
سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا
دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے
2012ء میں افغانستان کا دورہ کیا۔